• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رواں سال شہر میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال  ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت پولیس او سیکورٹی اداروں  کے اہلکاروں  کے قتل میں ملوث ملزمان  کا تا حال سراغ نہیں لگایا جا سکا  ۔ نارتھ ناظم آباد میں اتوار کو  ٹریفک پولیس اہلکار کو  ٹارگٹ کرنے کے واقعہ کے بعد ایک بار پھر سے ٹریفک پولیس اہلکاروںکی سیکورٹی کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے ۔ رواں برس تین ٹریفک اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اہلکاروں کو عائشہ منزل کے قریب نشانہ بنایا گیا ۔مذکورہ واقعہ کے بعد ملزمان با آسانی انکا اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔اس واقعے کا مقدمہ بھی سی ٹی  ڈی میں درج کیا گیا تھا اور ماضی کی طرح اس میں بھی ملوث گروہ کا سراغ نہیں لگایا جاسکاتھا۔ اورنگی ٹاؤن میں 7پولیس اہلکاروں کے قتل کا بھی کوئی سراغ نہیں لگ سکا جبکہ صدر پارکنگ پلازہ اور ملٹری پولیس حملوں میں ملوث ملزمان کی تفتیش بھی پیش رفت نہیں ہو سکی ۔ پولیس افسر ان متعدد بار یہ کہ چکے ہیں کہ ان کارروائیوں میں کالعدم لشکر جھنگوی ملوث ہے  تاہم ان واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کب کیا جائے گا یہ بات بتانے سے وہ قاصر ہیں۔
تازہ ترین