• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر کیلئے آواز بلند کریں گے، پیر علی رضا شاہ

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ہے، دنیا کے ہر پلیٹ فورم پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اٹھنے والی ہر آواز کو بلند کرنا، ساتھ دینا، ہمارا سیاسی مشن ہے۔ ان خیالات کا اظہار علماء مشائخ کی سیٹ پر نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی پیر سید علی رضا شاہ نے کُل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر مفتی فضل احمد قادری سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر کل جماعتی کشمیر بین الاقوامی رابطہ کمیٹی مفتی فضل احمد قادری نے اکتوبر کی 27تاریخ کو لندن بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے کشمیریوں کے بڑے اور پرامن احتجاجی مظاہرے میں نومنتخب ممبر اسمبلی کو شرکت کی دعوت دی۔ نومنتخب ممبر قانون ساز اسمبلی پیر علی رضا شاہ نے شرکت کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم خد بھی شرکت کریں گے اور اوورسیز کمیونٹی کو شرکت کی دعوت دیتے ہیں کہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں تحریک اپنے عروج پر ہے اور ہمیں عالمی سطح پر لابنگ کو مزید بہتر کرنا ہوگا۔
تازہ ترین