• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے آئندہ تاریخ دی تو ایک تاریخ میں بھی دوں گا، عمران خان، فیصلے جلوس نہیں ہم کریں گے، چیف الیکشن کمشنر

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اپیل کی سماعت اچھا اقدام ہے ، نواز شریف کو خطرہ ہوا تو وہ سپریم کورٹ پر حملہ کردیں گے ، وزیر داخلہ تحفظ دیں ، 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم متحد ہو گی،پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے،پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ادھر چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ فیصلے جلسے جلوس نہیں ہم کریں گے ۔ علاوہ ازیں عمران خان نے زمان پارک میں وکلا ء کی ٹیم سے مشاورت کی جس میں وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے، کرپشن سے متعلق تمام ثبوت عدالت کے سامنے رکھیں گے، امید ہے عدالتیں اچھا فیصلہ کریں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام ادارے ڈرے ہوئے ہیں اور ہم نے اداروں کو متحرک کرنا ہے جبکہ الیکشن کمیشن انصاف کی بجائے مجرموں کو بچارہاہے تاہم اگر الیکشن کمیشن نے 11 اکتوبر کے بعد کوئی تاریخ دی تو پھر ہم بھی تاریخ دیں گے اورپاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر کے رہیں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہماری اپیل کی سماعت کا اچھا فیصلہ کیا لہٰذا وزیرداخلہ سپریم کورٹ کو تحفظ دیں، کوئی پتہ نہیں ہمیں ڈرانے والے اور ڈنڈے والے سپریم کورٹ پہنچ جائیں کیونکہ حکمران جماعت پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکی ہے لہٰذ ااگر نواز شریف کو خطرہ ہوا تو سپریم کورٹ پر حملہ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں لہٰذاکسان 30 ستمبر کو ہمارے مارچ میں آئیں ان کی بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 30ستمبر کو اداروں کو بتائیں گے کہ حق کیسے لینا ہے کیونکہ یہ دن پاکستان میں فیصلہ کن دن ہو گا اور پوری قوم 30ستمبر کو متحد ہو گی ۔کسان بھی ہمارے مارچ میں آئیں۔
تازہ ترین