• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ کوئٹہ نے محرم الحرام سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں میں صفائی مہم کا فیصلہ کر لیا تفصیلات کے مطابق  ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ عمران گلزار کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ اور کونسلرز نے شرکت کی اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل کنٹونمنٹ بورڈ کے حدود میں خصوصی صفائی مہم شروع کی جائیگی مہم کا آغاز گلستان ٹاؤن سے کیا جائے گا جہاں تمام عملہ دو روز میں صفائی کا کام مکمل کرے گا اسی طرح دو روز میں شہباز ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن اور جناح ٹاؤن میں بھی صفائی کی جائے گی بعد ازاں جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سی ای او عمران گلزار نے کہا کہ کینٹ بورڈ کے رہائشیوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے رہائشیوں کو پانی کی فراہمی کیلئے بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں بلا ناغہ صاف پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے موقع پر عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فی تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے کسی کو کسی صورت راستہ بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو ریڑھی بان، دکاندار تجاوزات قائم کرے گا اس کا سامان ضبط کرلیا جائے گا۔
تازہ ترین