• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں کورس مکمل کرنے والی طالبات میں ڈپلوموں کی تقسیم

کوئٹہ(پ ر) نیوٹیک کے زیراہتمام گورنمنٹ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ سرکی روڈ میں کورس مکمل کرنے والی طالبات میں ڈپلومے تقسیم کئے گئے اس تقریب میں طالبات نے نعت خوانی و تقاریر سمیت ٹیبلو پیش کئے مہمان خصوصی نیوٹیک اسسٹنٹ ڈائریکٹر نذیراحمد بلوچ نے ادارہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر نیوٹیک کے محب اللہ بلوچ، شبنم، حیدر شاہوانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر رفیق شاہوانی و دیگر موجود تھے ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں مین پاور ڈیپارٹمنٹ اور نیوٹیک کی زیرسرپرستی طالبات کو مختلف ٹریڈ میں سال اور چھ ماہ کے کورسز کروائے جاتے ہیں اور ماہانہ وظیفہ بھی دیا جاتا ہے کورس کے اختتام پر ٹریڈ سے متعلق سامان بھی مفت دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین