• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کے 4ڈپارٹمنٹ کی لاہور منتقلی کا فیصلہ، چند ڈپارٹمنٹ کے کچھ حصے منتقل کئے جارہے ہیں،ترجمان کی وضاحت

کراچی (رپورٹ /خورشید عباسی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے چار اہم ڈپارٹمنٹ کراچی سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسٹیٹ بینک آف پا کستا ن کراچی سے کرنسی منجمنٹ ڈپارٹمنٹ ، فارن ایکسچینج ڈپار ٹمنٹ ، جنرل سروس ڈپارٹمنٹ اور اکائونٹس ڈپار ٹمنٹ لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہورمنتقل کئے جانے والے شعبوں میں کام کرنے والے ملازمین سےکہا گیا ہے کہ لاہور جانے کے خواہشمند افراد 14اکتوبر تک انتظامیہ کو اپنے موقف سے اگاہ کردیں ۔ واضح رہے کہ کراچی میں 1500سے زائد مختلف بینکوں کو کرنسی منجمنٹ ڈپارٹمنٹ کرنسی سپلائی کرتا ہے جب یہی ڈپارٹمنٹ کرنسی کی مانیٹرنگ بھی کرتا ہے جبکہ کرنسی نوٹ اور پرائز بانڈ زبھی کراچی کے علاقے ملیر میں واقعہ پرنٹنگ پریس میں چھپتے ہیں اس نئی صورتحال کے بعد اسٹیٹ بینک کے ملازمین نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ شاید اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ہیڈ آفس لاہور منتقل ہورہا ہے۔اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر نے رابطہ کرنے پر جنگ کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک کا ہیڈ آفس لاہور منتقل ہونے کا فی الحال کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے یہ جو چند ڈپارٹمنٹ لاہور منتقل کئے جارہےہیں وہ مکمل نہیں بلکہ ان کے کچھ حصے منتقل کئے جارہے ہیں جیسے کرنسی مینجمنٹ ہے اس کے کچھ پروگرام لاہور میں ہونگے اور کچھ کراچی میں ہونگے۔
تازہ ترین