• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس تحقیقات کیلئے درخواستوں پر فل بنچ بنانے کی سفارش ،فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے دائردرخواستوں پر فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ، گزشتہ روز لاہور ہائیکو رٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف اور محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخو ا ست گزار اسد کھرل ، منیر احمد سمیت دیگر نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات مفاد عامہ کا معاملہ ہے لیکن نیب خاموش تماشائی بنا ہوا ہے،پاناما لیکس میں حکمران خاندان سمیت سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ، تحقیقات کا حکم دیا جائے، فاضل بنچ نے درخواستوں پر فل بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے اور ان درخواستوں میں اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔لہٰذا مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان درخواستوں کی سماعت لارجر بنچ میں کی جائے،جس کے بعد فاضل عدالت نے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی ۔
تازہ ترین