• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو خیرپور میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر

خیرپور(بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ملیریا کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو کو خیرپو ر میڈیکل کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کر دیا گیا ہے ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو کے ملیریا کنٹرول پروگرام کا چارج چھوڑنے پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا الوداعی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خیرپور فیاض حسین عباسی نے کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نثار احمد پھلپوٹو سابق ڈی ایچ او ڈاکٹر لیاقت علی شاہ ملیریا فوکل پرسن ڈاکٹر عبدالقادر میمن،ڈاکٹر علی شیر میتلو،خیرپور میڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر بشرا رامیجو اور انجمن تاجران خیرپو ر کے صدر لالا غفار شیخ تقریب کے مہمانان خصوصی تھے ڈپٹی کمشنر فیاض حسین عباسی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان ،ڈاکٹر بشرا رامیجو اور دیگر نے ملیریا کنٹرول پروگرام میں مثالی خدمات سرانجام دینے پر ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو کو خراج تحسین  پیش کیا انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر فرخ امتیاز بھنبھرو انسان دوست شخصیت کے مالک ہیں انہوں نے سیاست سے ہٹ کر عوام کی خدمت کی اور ملیریا کی روک تھام میں مثالی کردار ادا کیا۔
تازہ ترین