• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میں نے منسٹر صاحب کی اسمبلی والی تقریر لگائی۔
وہ ایک خاتون رکن پر گھٹیا جملے کس رہے تھے۔
پھر ایک کنوارے سیاست داں کے پرانے جلسے کی وڈیو لگائی۔
وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے بارے میں یاوہ گوئی کررہے تھے۔
پھر ایک اور سیاسی لیڈر کے ٹی وی ٹاک شو کی وڈیو لگائی۔
وہ ایک خاتون رکن اسمبلی کے سامنے ان پر بے ہودہ الزام لگارہے تھے۔
ڈونلڈ ٹرمپ حیرت سے منہ کھولے سب دیکھتے رہے۔
پھر انھوں نے کہا،
’’اگر ان لوگوں کی سیاست ختم نہیں ہوئی
تو پھر مجھے بھی الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔‘‘
تازہ ترین