• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامعہ سندھ جامشورو میں بیچلرز‘ ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز 2017ءکے تحت صبح و شام کی شفٹوں میں داخلے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز 2017ءمیں داخلہ کے لیے پراسپیکٹس‘ فولڈر‘ یوزر نیم اور پاس ورڈ پر مشتمل فارم حاصل کرکے 21 اکتوبر 2016ءتک جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرام 2017ءمیں داخلے کے لیے 4 نومبر 2016ءتک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز کے لیے داخلہ فارم جامعہ سندھ کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس اور تمام کیمپسز کے علاوہ سندھ بھر میں مقرر کردہ حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچز سے حاصل کیے جا سکیں گے جبکہ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم حبیب بینک لمیٹڈ کی صرف دو شاخوں اولڈ کیمپس حیدرآباد اور نیو کیمپس جام شورو سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ ماسٹرز‘ ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ ہفتہ 29 اکتوبر 2016ءکو جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلہ کے لیے انٹری ٹیسٹ اتوار 13 نومبر 2016ءکو جامعہ سندھ کے علامہ آئی آئی قاضی کیمپس کے علاوہ لاڑ کیمپس بدین‘ میرپورخاص کیمپس‘ دادو کیمپس‘ ٹھٹھہ کیمپس اور لاڑکانہ کیمپس میں بھی لیا جائے گا۔ بیچلرز اور ماسٹرز کے امیدوار داخلہ کے لیے 10 کے بجائے 15 چوائسز دے سکیں گے۔ بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز میں داخلہ کے لیے امیدوار آن لائن سسٹم کے تحت جامعہ سندھ کی ویب سائٹ www.usindh.edu.pk پر فارم پ±ر کرکے اس کا پرنٹ اور مطلوبہ تعلیمی اسناد فولڈر میں لگا کر جامعہ سندھ یا متعلقہ کیمپسز میں جمع کرا سکیں گے۔ فارم جمع کرانے والے امیدواروں کو اسی وقت ایڈمٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے۔
تازہ ترین