• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان، کاروبار زندگی مفلوج

ڈگری(نامہ نگار) میرواہ گورچانی شہر میں 16 سے 18 گھنٹوں کی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔حیسکو میرواہ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو روز احتجاج ہو گا۔شہری حقوق کمیٹی میرواہ گورچانی کے چیرمین محمد علی راجپوت،صدر محمد اسماعیل خلجی، عبدالوحید عباسی اور ملک مشتاق احمد کی قیادت میں شہریون نے حیسکو میرواہ کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حیسکو حکام لائن لاسسز کو پورا کرنے کے لئے 90 فیصد ریکوری دینے والے میرواہ شہر میں روزانہ اعلانیہ و غیر اعلانیہ 16 سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہر میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔شہر میں زیادہ تر آبادی مزدور طبقے پر مشتمل ہے۔ جو اب فاقہ کشی پر مجبور ہورہےہیں۔بجلی نہ ہونے سے پینے کے پانی کابحران بھی شدت اختیار کر گیا ہے ۔انھوں نے حیسکو چیف سے مطالبہ کیاکہ وہ میرواہ گورچانی کے شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر حیسکو کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔
تازہ ترین