• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دربیلوں کی سہڑا مائینرشاخ میں نہاتے ہوئے2 لڑکیاں ہلاک،مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی

ڈگری +وارہ +ڈوکری(نامہ نگاران) دربیلو کی سہڑا مائینر شاخ میں نہاتے ہوئے 2 لڑ کیا ںہلاک، مختلف وا قعا ت میں 6 ز خمی۔ڈگری :پولیس نے سامروٹی شاخ ٹیل کے نزدیک گھروں پر چھاپہ مار کر شراب کی بھٹی سے 100 لیٹر کچی شراب بدآمد کرکے تین افراد ٹیکم کولھی،رامچند کولھی اور ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کر لیا۔وارہ: نصیرآباد میں ڈگری کا لج کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار کوچ اور موٹر سائیکل کے تصا دم میں منیر احمد چانڈیو اور راشد علی بروھی نامی شخص شد ید زخمی ہوگئے جنکو فوری طور طبی امداد کے لیئے رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، راشد بروھی کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ـڈوکری: گاؤں گجھر میں کھوسہ قبیلے میں تصادم ھوگیا جس میں لاٹھیوں اور کلھاڑیوں کے آزادانہ استعمال سے چار افراد زخمی ھوگئے زخمیوں میں پنجل کھوسہ،علی محمد کھوسہ،محرم کھوسہ اور نظیر احمد کوسہ شامل ھیں جنھیں فوری طور پر ڈوکری تعلقہ اسپتال داخل کیاگیا-پولیس کے ایس ایچ او سرتاج احمد جاگیرانی بائی پاس پر چیکنگ کر رھے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار پولیس کے قریب پھنچتے ھی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ھوگئے جس کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا دریں اثنا ایس ایچ او نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل دراصل مشتاق بلیدی نامی شخص کی تھی جس سے چند روز قبل نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر چھینی تھی جو اب اس کے حوالے کر دی گئی ھے-نوشہروفیروز : دربیلو کی سہڑا مائینر شاخ میں نہاتے ہوئے 8 سا لہ انیلا گوپانگ اور 10 سالہ کزبانو گوپانگ ڈوب گئیں جن سے ایک بچی انیلا گوپانگ کی لاش نکال لی گئي جب کہ دوسری کی لاش تاحال نہیں ملی سکی جس کی تلاش جاری ہے ۔
تازہ ترین