• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو تھرمل پاور ہائوس میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان

جام شو رو (نامہ نگار) جام شورو تھرمل پاور ہاؤس کے بجلی کے پیداراری یونٹ کو آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے تفصیلات کے مطابق جام شورو تھرمل پاور ہاؤس کے بجلی کے پیداراری یونٹ نمبر ایک میں اچانک دھماکہ سے آگ لگ گئی اور مذکورہ یونٹ میں واٹر پری ٹریٹمینٹ سیکشن کے ایریا فور کے وی میں آگ تیزی سے پھل گئی جس کے باعث ہنگامی صورت حال نافذ کی گئی اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔ جام شوروپاور ہاؤس ذرائع کے مطابق یونٹ نمبر تین میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکہ ہونے کے بعد آگ لگ گئی آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے۔
تازہ ترین