• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر19 کرکٹ: پنڈی کے سامنے فیصل آباد کو فالو آن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر ریجنل انڈر19 کر کٹ چیمپئن شپ کے دوسرے روز میر پور اسٹیڈیم میں فیصل آباد کی ٹیم نے فالوآن کے بعد  ایک وکٹ کے نقصان پر122 رنز بنائے ہیں، عبد الصمد85 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، اس سے قبل فیصل آباد کی ٹیم پہلی اننگز میں پنڈی کے280رنز سات کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 123رنز پر پویلین پہنچ گئی تھی، پنڈی کی جانب سے ابرار زمان نے پانچ اور  محمد وقار نے4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔پنڈی کی طرف سے پہلی اننگز میں ناصر نواز نے 119رنز بنائے تھے۔
تازہ ترین