• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے نظیر بھٹو کرکٹ:زرعی بینک نے اسٹیٹ بینک کو ہرادیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)  بے نظیر بھٹو خواتین ٹی20 کرکٹ چیمپئن شپ میں مرید کے میں کھیلےجانے والے میچ  میں زرعی ترقیاتی بینک نے اسٹیٹ بینک کو پانچ وکٹ سے ہرادیا، ناکام ٹیم نے تین وکٹ پر124 رنز بنائے، ارم جاوید 44، اسماویہ  اقبال43 رنز بناسکیں، ثناء میر نے ایک وکٹ لی، جواب میں فاتح ٹیم نے پانچ وکٹ پر128 رنز بنائے، بسمہ معروف54 اور ندا خان45 رنز نمایاں کھلاڑی تھیں، انعم امین نے 22رنز دے کر دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ 
تازہ ترین