• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیمز اینڈرسن بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

چٹاگانگ ( جنگ نیوز) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی مشکلات کم نہ ہوسکیں، ان کے کندھے کی انجری برقرار ہے اور اس کے باعث وہ آئندہ ماہ دورئہ بھارت میں پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ انگلش کپتان کپتان ایلسٹر کک کے مطابق اینڈرسن فی الحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں اور بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو نومبر میں بھارت جائے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان افتتاحی ٹیسٹ راج کوٹ میں نو سے 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اینڈرسن ان فٹ ہونے کے سبب بنگلہ دیش کے دورے میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ کک نے میڈیا سے بات میں کہا کہ اینڈرسن ہلکی پھلکی ٹریننگ کر سکتے ہیں لیکن وہ پہلے ٹیسٹ تک مکمل طور پر تیار نہیں ہو پائیں گے۔ میں نے ان سے فون پر بات کی تھی۔ وہ فٹ ہونے کے لئے کافی ٹریننگ کر رہے ہیں۔34 سالہ اینڈرسن مسلسل انجریز سے متاثر رہے ہیں ۔وہ پاکستان کے خلاف لاڈرز میں بھی پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل پائے تھے۔
تازہ ترین