• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈ یر ہ مراد جما لی ، بھا ر تی جا ر جیت کے خلاف رند قبیلے کے زیر اہتمام ر یلی

ڈ یر ہ مراد جمالی ( نا مہ نگا ر )  بھا ر تی جا ر جیت  اور مودی  کے بیان کے خلا ف رند قبیلے کے زیر اہتمام  ر یلی نکا لی گئی۔ تفصیلا ت کے مطابق پا ک فوج اور کشمیری عوام کی حمایت  میں پا کستا ن زندہ با داور جیوے جیوے پاکستان کے نام سے رند  قبیلے کے میر غلا م مصفطی ر ند کی قیا د ت میں ر ند ہا ؤس سے  ریلی نکا لی گئی ۔ ریلی کے شرکاء   پاکستانی  پرچم اور جنرل راحیل شریف کی تصاویر اْٹھائے ہو ئے تھے  ریلی  سے  میر حا جی غلا م بنی ر ند ، میر یو سف ر ند ،میر کر یم بخش  ر ند ، صد ام حسین ر ند میر شا ہ میر  ر ند ، میر ارسلا ن ر ند میر سر اج احمد ر ند سمیت د یگر نے خطا ب کر تے ہو ئے بھارت کو پیغام دیا کہ وہ پاکستان کی طرف  میلی  آنکھ سے نہ دیکھے اگر بھارت نے کسی قسم کی  مہم جوئی کی تو پھر بلوچستان کے بلو چ عوام سب سے پہلے سرحد پر بھارتی افواج کا مقابلہ کر یں گے ،انہو ں نے کہا کہ بلو چستا ن کے  عوام محب وطن ہیں اور بلو چستا ن کو پا کستا ن سے الگ کو ئی بھی نہیں کر سکتا انہو ں نے کہا کہ بھا ر تی جا رجیت کا بھر پو ر جو اب دیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ بلوچ قوم اپنی بہادر پا ک فو ج کے ساتھ ملکر ملک کے چپے چپیے کا دفا ع کر ے  گی ۔ انھوں نے کہاکہ 15ویں صدی میں چاکر اعظم نے تلوار کے زور پر دہلی فتح کیا تھا اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو بلوچ قوم ایک دفعہ پھر تاریخ دہرائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عالمی دنیا کشمیر ی عوام پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کراکے کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دیں۔  ۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے  پہنچی  جہاں   بھارتی وزیر اعظم کا پتلا نذر   آتش  کیا  گیا۔
تازہ ترین