• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں چاقو زنی سے ایک قیدی ہلاک، 2 زخمی، 2گرفتار

لندن( جنگ نیوز) ایچ ایم پی پینٹون ول پر چاقو گھونپے جانے کے نتیجے میں ایک قیدی ہلاک اور دو دوسرے شدید زخمی ہوگئے، جس کے باعث یہ دعوے سامنے آئے ہیں کہ پر زن سسٹم ایک ’’اندھیری جگہ‘‘ پر ہے۔ تقریبا 20 سال عمر کا ایک شخص منگل کے روز لندن جیل میں ہلاک ہوگیا۔ زخمیوں کو چا0قو کے زخم نے کے باعث ہسپتال پہنچایا گیا۔ 34 اور 26 سال عمر کے دو قیدیوں کے قتل کے شبہ میں گرفتار کرلیا گیا۔ دی پرزن گورنرز ایسوسی ایشن (پی جی اے) نے کہا ہے کہ قیدی غیر انسانی اور ظالمانہ حالات کار کے تحت رہ رہے تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ تشدد میں کمی کے لئے کوشش کررہی ہے بی بی سی کے نمائندہ امور داخلہ ڈینی شانے کہا ہے کہ ایک غیر تصدیق شدہ رپورٹ موصول ہوئی تھی کہ جسمانی ورزش کرنے والے احاطے میں چاقو گھونپے جانے کی واردات ہوئی ہے اور ایک ایئر ایمبولینس طلب کرلی گئی تھی۔ حملے کے بعد ایک پی جی اے ترجمان نے بتایا کہ ہمارے ارکان، یونیفارم شدہ سٹاف اور قیدی غیر انسانی اور ظالمانہ شرائط کار کے تحت رہ رہے ہیں جو کہ اس ملک میں برداشت نہیں کیاجانا چاہتے جو کہ مغربی دنیا کے دولتمند ترین سسٹم میں سے ایک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اگر ایک سوسائٹی کا جائزہ اس طرح لیاجائے کہ جو لوگ قیدیوں کو حراست میں لیتے ہیں ان کی قیدیوں سے روز مرہ کے ماحول میں رویہ کیسا ہوتا ہے اخبار کا کہنا ہے کہ تشدد میں اضافہ ہوا ہے ایسوسی ایشن نے پبلک انکوائری میں قابل قدر اضافے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہ اہے کہ جیلوں میں تشدد اور خود کشی کے واقعات میں اتنا اضافہ ہوگیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ان کمنٹس کے جواب میں وزارت انصاف کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر انصاف یہ امر واضح کرچکے ہیں کہ جیلوں میں سیفٹی ہمارے نظام انصاف کو اچھی طرح متحرک کرنے کے لئے ایک بنیادی چیز ہے جو کہ ہمارے اصلاحات کے منصوبوں کے لئے ضروری ہوگی۔
تازہ ترین