• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجریز سے پریشان 23سالہ چینی اولمپک چیمپئن ایتھلیٹ ریٹائر

 بیجنگ ( نیوز ایجنسیز) چین کی نوجوان ایتھلیٹ اور پانچ مرتبہ کی اولمپک چیمپئن چین رولن نے فٹنس مسائل کی وجہ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا، 23 سالہ چین رولن نے حال ہی میں تین اولمپکس گیمز میں مجموعی طور پر پانچ گولڈ میڈل حاصل کئے، وہ گردن کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے ریو اولمپکس کے سنکرونائزڈ سوئمنگ کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی سے پرستاروں کے دل موہ لیے تھے۔ ویب سائٹ اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ گردن کے تکلیف نے میرے لیے پیراکی جاری رکھنا ناممکن بنادیا ہے۔ مختصر کیریئر میں سپورٹ کرنے پر سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ رولن نے صرف 15 برس کی عمر میں بیجنگ اولمپکس سے کیریئر شروع کیا تھا۔ وہ دیکھتے ہی دیکھتے عظیم ترین پیراکوں میں شامل ہوگئیں، انہوں نے دس برس کے دوران دنیا میں ہونے والے ہر 10 میٹر پلیٹ فارم مقابلوں میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔
تازہ ترین