• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر کیلئے کامیاب احتجاجی ریلی کے انعقاد پر مبارکباد

آئر لینڈ (پ ر) آئرش پاکستان فائونڈیشن کے زیر اہتمام ڈبلن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و سفاکیت کے خلاف اور مظلوم و نہتے کشمیری عوام کے حق میں احتجاجی ریلی کی کامیابی پر تحریک منہاج القرآن (آئر لینڈ) کے مرکزی رہنما وسیم بٹ نےIPFکے ذمہ داران جن میں معید حامد، بیرسٹر عمران خورشید، عتیق باجوہ، منہاج القرآن (آئر لینڈ) کے جنرل سیکرٹری رضوان احمد طور، امتیاز خان، طاہر عبداللہ، عماد علی، زبیر خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہIPFنے کشمیر ریلی کا انعقاد کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ دیارغیر میں رہ کر بھی ان کے دل اپنے مظلوم کشمیری عوام کے لیے دھڑکتے ہیں۔
تازہ ترین