• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کسی معاشرہ کی ترقی و خوشحالی کا اندازہ عوام کو مہیا کیے جانے والی سہولیات سے لگایا جا سکتا ہے۔ انہی سہولیات میں ایک بنیادی سہولت عوام کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ حال ہی میں حکومت پنجاب کی جانب سے ایشیا کے سب سے بڑے اور منفرد ’’پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جس سے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ یہ جدید منصوبہ عالمی معیار کے حامل نئے پولیس کلچر کو متعارف کروانے جا رہا ہے۔ ملک بھر میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے 8ہزار سی سی ٹی وی کیمروں اور 4G-LTE کمیونیکیشن نیٹ ورک جیسی جدید ترین ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد کی کمر توڑی جا سکے۔ پنجاب سیف سٹی پروجیکٹ عوام کی حفاظت کیلئے پنجاب حکومت کی بہترین کاوش ہے، دیگر صوبوں کو بھی اس اقدام کی تقلید کرنی چاہئے۔
(حنا ریاض)
birdangry88@gmail.com

.
تازہ ترین