• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کے 400ڈیلی ویجز ملازم تنخواہ سے محروم

فیصل آباد ( خبر نگارخصوصی)پی ایچ اے کے ڈیلی ویجز 400سے زائد ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر مشکلات سے دوچار ہیں ۔گزشتہ ماہ کی تنخواہیں تاحال نہ ملنے پر ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ۔پی ایچ اے کے زیراہتمام پارکوں میں مالی اور بیلدار کی ڈیوٹی دینے پر عارضی ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی دینے کے باوجود تنخواہوں میں تاخیر معمول کی بات ہے ۔ڈائریکٹر ایڈمن پی ایچ اے محمد سرور نے بتا یا کہ 45لاکھ رو پے کے چیک جا ری کر دیئے ہیں۔ پراسیس کے بعد جلد ملازمین کو تنخواہیں بنک اکاؤنٹس میں منتقل ہو جا ئیں گی ۔
تازہ ترین