• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی پی او کا سرکاری گاڑیوں کا معائنہ، نقائص دور کرنے کی ہدایت

سرگودھا(نامہ نگار)ڈی پی او سرگودھا سہیل چوہدری نے مختلف تھانوں اور پولیس لائن سے انسپکشن کے لئے آئی ہوئی مختلف سرکاری گاڑیوں کا فرداً فرداً معائنہ کیا۔ ڈی پی او نے گاڑیوں کے انجن اور باڈی کے مختلف حصوں کا بغور جائزہ لیتے ہوئے سامنے آنیوالے نقائص کو دور رکرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے ، ڈی پی او نے گاڑیوں میں استعمال ہونیوالا پیٹرول ان کی مرمت کا ریکار ڈ چیک کرتے ہوئے ایس ایچ اوز اور ڈرائیوروں کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی صفائی کا خیال رکھا جائے۔ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مہر ناصراور ایم ٹی او سب انسپکٹر منشا الہی کو ہدایت کی کہ وہ سرکاری گاڑیوں کی گاہے بگاہے انسپکشن کریں اور معمولی نقائص کو فوری دور کروایا جائے۔ڈی پی او سرگودھا نے انسپکشن پر آئی ہوئی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سرکاری گاڑیوں کی اچھے انداز سے دیکھ بھال کرنے پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دئیے۔
تازہ ترین