• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کرکےقومی نقصان کیا جا رہا ہے،مجلس وحدت مسلمین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل میثم عابدی نے کہا ہے کہ ملک میں دوبارہ طالبان اور کالعدم جماعتوں کو فری ہینڈ دیا جا رہا ہے اور ملت جعفریہ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قومی نقصان کیا جا رہا ہے، اس صورتحال پر تمام محب وطن عوام انتہائی تشویش کا شکار ہیں، وحدت ہاؤس سےجاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی فعالیت صرف شیعہ سنی مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام محب وطن اقلیتی برادری کیلئے بھی ہے۔
تازہ ترین