| |
Home Page
پیر 25 محرم الحرام 1439ھ 16 اکتوبر 2017ء
October 21, 2016 | 12:00 am
پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا پیرس کے ہوٹل میں غل غپاڑہ،عملے کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

Todays Print

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کی پیرس ہوٹل میں غل غپاڑہ کر نے والے عملے کے خلاف کاروائی کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے چیئر مین پی آئی اے نے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے فضائی میزبانوں کیخلاف کاروائی کے لئے سی او او پی آئی اے کو ہدایت کردی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی کراچی اسلام آباد سے پیرس پہنچنے والی پرواز کے آٹھ فضائی میزبانوں نے ہوٹل میں پہنچنے کے بعد غل غپاڑہ کیا جو نشے کی حالت میں بتاے گیے ۔ غل غپارہ کرنے پر ہوٹل انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیااور پی آئی اے کو ہوٹل انتظامیہ نے فضائی میزبانوں کے ہوٹل میں ٹھرنے پر پابندی اور کمرے فراہم نہ کرنے کا نوٹس دے دیا ۔