• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل ٹائون کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی،کئی دکانیں جل گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر سے‘خصوصی رپورٹر) ماڈل ٹائون میں انٹرنیشنل مارکیٹ میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے خاصے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا کئی دکانیں بھی زد میں آگئیں ۔ پلازے میں موجود تمام لوگ فوراً باہر نکل آئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈاور ریسکیو کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا ۔بتایا گیا ہے کہ آ گ پلازے کی تیسری منزل پر موجود ہوٹل میں لگی جس نے نچلے فلورز پر موجود دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آتشزدگی سے پورے پلازے میں دھواں بھر گیا اور دھویں کے سیاہ بادل آسمان پر بھی بلند ہونے لگے  آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ماڈل ٹائون میں واقع ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعہ کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر نے کی ہدایت کی ۔  
تازہ ترین