• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں سہولیات کی فراہمی کیلئے درخواست

  لاہور( خبرنگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ نے معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں معاون سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے کی درخواست پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذمہ دار افسر کو اٹھارہ نومبر کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ درخواست گزارشاہد جمال تبریزی ایڈووکیٹ کیطرف سے صبا سعید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ دنیا بھر میں خصوصی افراد کو مقابلے کے امتحانات میں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے استدعا کی کہ معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں معاون، اضافی وقت سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین