• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن جوہرفلم کا 80فیصد منافع شہداء کو دیں،انتہا پسند تنظیم کا مطالبہ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کے خلاف نفرت کی آگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے گزشتہ روز ناگ پور میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘کی ریلیز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ہم اسی صورت میں ریلیز ہونے دیں گے اگر کرن جوہر اس فلم سے حاصل ہونے والے منافع کا 80فیصد حصہ بھارتی شہیدوں کے لواحقین کے نام کریں ۔ہندو انتہا پسندتنظیم کے کارکن نے مزید کہا کہ کرن جوہر کو اب معافی معانگنے کا ہوش آیا جب ان کی فلم ریلیز ہونے کے قریب ہے اس لئے اگر انہیں واقعی معافی مانگنی ہے تو اس فلم سے حاصل کردہ 80فیصد منافع شہیدوں کے نام کرنا ہوگا۔
تازہ ترین