• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوس جاب ڈاکٹرزکو تنخواہوں کی عدم ادائیگی باعث تشویش ہے، متحدہ پاکستان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے اراکین سندھ اسمبلی نے جناح اسپتال اور عباسی شہید اسپتال کے ہائوس جاب ڈاکٹرز کی تنخواہیں کی عدم ادائیگی پرگہری تشویش کا اظہار کیا ہے،  اراکین سندھ اسمبلی نے کہاہے کہ ہائو س جاب ڈاکٹرز انسانیت کی خدمت کرنے میں مصروف عمل ہو تے ہیں اور انہیں تنخواہوں سے محروم کرنے کی وجہ سے انہیں اپنے فرض کی ادائیگی میں دوشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، اراکین سندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صو بائی زیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ  جناح ہسپتال اور عباسی شہید اسپتال  کے ائوس جاب ڈاکٹرز کی تنخواہیں فی الفوراداکی جائیں اور ان میں پائی جانے والی بے چینی کا فوری خاتمہ کیاجائے۔ 
تازہ ترین