• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چٹاگانگ، تمیم اورمشفق کی عمدہ بولنگ، بنگلہ دیش کے221 پر5 وکٹ

چٹاگانگ (نیوز ایجنسیز) بنگلہ دیش نے انگلینڈ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے، میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 72 رنز درکار ہیں اور اس کی 5 وکٹیں باقی ہیں، شکیب الحسن 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ تمیم اقبال 78 رنز بنا کر نمایاں رہے، معین علی نے 2 وکٹیں لیں، قبل ازیں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 293 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، مہدی حسن میراز نے ڈیبیو ٹیسٹ اننگز میں بہترین بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جمعہ کو چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلش ٹیم نے 258 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو کرس ووکس 36 اور عادل رشید 5 رنز پر کھیل رہے تھے، دن کے پہلے ہی اوور میں تیج الاسلام نے ووکس کو گذشتہ شب کے اسکور پر ہیآؤٹ کردیا۔ 289 کے اسکور پر انگلینڈ کی نویں وکٹ گری جب عادل رشید 26 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند کا نشانہ بنے، اسٹورٹ براڈ13 رنز بنانے کے بعد مہدی حسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس طرح انگلینڈ کی پوری ٹیم 293 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 221 رنز بنا لئے تھے۔ 29 کے اسکور پر مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی امر القیس کی وکٹ کی شکل میں ملی۔انھیں معین علی نے بولڈ کیا۔مومن الحق بھی اسی اوور میں بغیر کوئی رن بنائے کیچ آؤٹ ہو گئے۔ تیسری وکٹ کے لیے محمود اللہ اور تمیم کے درمیان 90 رنز کی شراکت ہوئی جسے عادل رشید نے محمود اللہ کو کیچ کروا کے توڑا۔ تمیم اقبال نے 78 رنز کی اننگز کھیلی جس کا خاتمہ گیراتھ بیٹی نے کیا۔ انگلینڈ کو دن کی پانچویں اور آخری کامیابی کھیل کے اختتام سے دو اوورز قبل ملی جب بین اسٹوکس نے مشفق الرحیم کو نصف سنچری سے دو رنز کی دوری پر آؤٹ کر دیا۔
تازہ ترین