• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اور مرکزی قیادت کی گرفتاری پر بھرپور احتجاج کریں گے

پیرس(رضا چوہدری)پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماوں مشتاق خان جدون،ملک اصغر برہان،یاسر قدیر اور راجہ ابرار کیانی نے کہا ہے اگر حکومت نےپارٹی چیئرمین عمران خان یا مرکزی قیادت کو 2نومبر کا احتجاج روکنے کیلئے نظر بند یا گرفتار کرنے کی کو شش کی تو ہم اوورسیز سطح پر بھر پور احتجاجی تحریک شروع کردیں۔یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ سوئس میں اقوام متحدہ کےدفاتر کےسامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئےرہنمائوں نے کہا کہ حکومت پر واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت پرامن جدوجہد کرنے پر یقین رکھتی ہے اور کبھی بھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا اور آئندہ ایسا کیا جائے گا۔ہمارے احتجاج کا مقصد یہ ہے کہ حکومت اپنے خلاف چارج شیٹ کیلئے اپنے آپ کو انصاف کے سامنے پیش کرے بصورت دیگر ہماری جدوجہد حتمی نتائج تک جاری رہے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد مارچ فیصلہ کن ہو گا اور اس سلسلہ میں ہم مکمل طور یقین رکھتے ہیں کہ حکمرانوں کو انصاف کے سامنے اپنے آپ کو پیش کرنا ہو گا۔
تازہ ترین