• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلرڈائس کی تقرری سے قبل کوئی مسئلہ نہیں تھا، کلارک

لندن (نیوز ڈیسک)انگلینڈ فٹبال ایسوسی ایشن کے چیئرمین گریگ کلارک کا کہنا ہے کہ سام ایلرڈائس کو انگلینڈ کو کوچ بنانے سے قبل ان کے بارے میں چھان بین کرلی گئی تھی، انگلش ٹیم کیلئے مقرر کرنے سے پہلے ان کیخلاف کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا تھا، سام ایلر ڈائس کو جولائی میں انگلینڈ کا کوچ بنایا گیا تھا، تنازعے کا شکار ہونے کے بعد انہیں ستمبر میں یہ پرکشش عہدہ چھوڑنا پڑا، اخبار ٹیلی گراف کے اسٹنگ آپریشن کی زد میں آنے کے بعد 61سالہ سابق کوچ محض 67دن بعد برخاست کردیئے گئے تھے۔
تازہ ترین