• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنچ ڈرائیور سباستین اوگیر نے ورلڈ ریلے چیمپئن شپ جیت لی

سائولو، سپین(نیوز ڈیسک) فرانس سے تعلق رکھنے والے سباستین اوگیر نے لگاتار چوتھی بار ورلڈ ریلے چیمپئن شپ جیت لی۔ انہوں نے یہ کارنامہ اتوار کو کیٹولینا کی ریلے جیت کر انجام دیا۔ اوگیر کو ٹائٹل قبضے میں کرنے کے لئے محض ایک پوائنٹ درکار تھا لیکن ووکس ویگن ڈرائیور نے سیزن کا پانچواں ٹائٹل جیت کر کھیل میں اپنی بالادستی ثابت کردی۔ ہوم فیورٹ ڈینی سورڈ دوسرے نمبر پر رہے۔ بلجیم کے تھیری نیوویلی نے تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا۔ تھیری چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن کیلئے ابھی آندریاس میکلسن سے مقابلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین