• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈس ا یبلڈکرکٹ، ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی انگلینڈ کو27 رنز سے شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے اپنے آخری اور انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹوئینی میچ میں 27 رنز سے شکست دے دی۔  سہ ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل پیر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر کو پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا دبئی میں ہفتے کوپاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں پر 164 رنز بنائے۔ پاکستان کے دانش احمد نے 48 گیندوں  پر 51 رنز اسکور کئے جبکہ ریحان مرزا نے 29 گیندوں پر 37 رنز بنائےکیلئم فلائین نے 35 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں انگلینڈ کی ٹیم بیس اوور میں 137 رنز بنا سکی پاکستان کے جہانزیب ٹوانہ  مین آف دی میچ رہے انہوں نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
تازہ ترین