• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی،سوئی ناردن ،کراچی وائٹس کیخلاف128رنز بناکر آوٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یوبی ایل کمپلکس میں قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کےچوتھے راونڈ کے پہلے دن21وکٹیں گر گئیں۔ سوئی ناردرن گیس کی ٹیم کراچی وائٹس کے خلاف128رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔تابش خان نے ایک بار پھر سلیکٹرز کو متاثر کر نے کی کوشش کی۔انہوں نے23رنز دے کر پانچ اور غلام مدثر نے چار کھلاڑیو ںکو آوٹ کیا۔جواب میں کراچی وائٹس 118رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔عزیز اللہ نے42رنز دے کر ]پانچ اوربلاول بھٹی نے تین وکٹ حاصل کئے۔ہفتے کو پہلے دن کھیل ختم ہونے پرسوئی گیس نے ایک وکٹ پر39رنزبنائے تھے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیوز نے سوئی سدرن کے خلاف پہلی اننگز میں206رنز بنائے۔ضیا ء الحق نے چار ،شعیب ملک،عامر یامین،احمد جمال نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔
تازہ ترین