• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، نیوزی لینڈ ون ڈے آج کھیلا جائے گا

موہالی(جنگ نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ اتوار کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ا سٹیڈیم، موہالی، چندی گڑھ میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 26 اکتوبر کو رانچی میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 اکتوبر کو وشاکا پٹنم میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے کیویز کو پہلے ون ڈے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم کیویز نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارت کو 6 رنز سے شکست دیدی ۔
تازہ ترین