• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ کشمیر پر برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی اہم نشست کل ہوگی

برمنگھم(نمائندہ جنگ )تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپر پارلیمنٹ میں برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی اہم نشست24 اکتوبر کو منعقد ہوگی،بڑی تعدادمیں ممبران پارلیمنٹ سمیت کنوینر آل پارٹیز رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کشمیری جماعتوں کی نمائندگی کریں گے۔صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر میں جاری نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی بے رحمانہ فائرنگ اور پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والے سیکڑوں افراد کی حالت زار، امدادی سرگرمیوں اور حقیقی اعداد وشمار تک عالمی اداروں کی عدم رسائی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے،برطانوی ارکان پارلیمنٹ اس انسان مسئلے پر بہتر انداز میں آواز اُٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ عالمی اداروں کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم کی طرف مبذول کرانے کیلئے ایسے اقدامات پر توجہ دے رہی ہے جن سے عالمی ادارے کشمیر میں براہ راست رسائی کیلئے آگے آئیں اور کشمیریوں کی محرومیوں کے ازالے کیلئےعملی اقدامات کرسکیں۔ کشمیر ایشو پر عوامی اجتماعات ، جلسے جلوسوں اور ریلیوں کا بھی سلسلہ جاری ہے اور منتخب نمائندوں ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر کےبارے میںحقائق سے آگاہ کرنے کیلئے متعدد پروگرامات تشکیل دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین