• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں من منشیات اور شراب جوڈیشنل مجسٹریٹ کی نگرانی میںنذرآتش

حب ( نامہ نگار) لسبیلہ پولیس کی جانب سے مختلف ادوار میں پکڑی گئی منشیات اور شراب سیشن جج کے حکم پر جوڈیشنل مجسٹریٹ حب عبدالمقیت کی موجودگی میں پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے قریب نذرآتش کردیاگ۔جوڈیشنل مجسٹر یٹ نے تین ہزارچارسوتیرہ کلو چرس،31کلو ہیروئن،30کلو افیون،5کلوگرام کرسٹاراور 522کلوگرام گٹکے کنذرآتش کردیاجبکہ شراب کی 50945 اور بیئر کی 106بوتل کو تلف کردیا اس موقع پر پاکستان کوسٹ گارڈ اوتھل کے کیپٹن طاہرعلی،سینئرسپرنٹنڈنٹ محمد جعفر خان،تحصیلدار اوتھل عبدالجلیل کھوسہ،سید عثمان غنی اور دیگر موجود تھے اس موقع پر سیشن جج نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات ایک ناسور ہے جس کو ختم کرنے کیلئے پولیس اور دیگر ادارے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کریں تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے دوررکھاجاسکے۔
تازہ ترین