• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
بس میں ایک شخص چڑھا اور آواز لگائی،
’’پیاری بہنو اور پیارے بھائیو،
اگر آپ کے دانت پیلے ہیں، داڑھیں ہلتی ہیں،
مسوڑھوں سے خون آتا ہے،
منہ سے بد بو آتی ہے،
کوئی بھی مسئلہ ہو، ہمارا منجن لگائیں۔
اس منجن میں ولایتی کوئلہ ہے، دیسی نمک ہے،
کٹی ہوئی الائچی ہے، پسی ہوئی سونف ہے،
دانت اگر نہ چمکیں، داڑھیں ہلنا بند نہ ہوں،
منہ سے خوش بو نہ آئے تو پیسے واپس۔‘‘
میں نے اسے گھورا،
’’تمہارا چہرہ جانا پہچانا لگ رہا ہے۔‘‘
منجن فروش نے کہا،
’’بھائی صاحب! شام کو ایک چینل پر پروگرام کرتا ہوں۔‘‘
تازہ ترین