• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی رہنما نوید قمر کے والد سید قمر الزماں شاہ انتقال کر گئے

ٹنڈومحمدخان (نامہ نگار) قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وفاقی وزیر سید نوید قمر ،ماہر قلب ڈاکڑ ندیم قمر ،ایڈووکیٹ میر محمد شاہ کے والد اور وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید کے دادا سابقہ سینٹر اور سندھ چمبر آف ایگریکلچر سندھ کے بانی سید قمرالزمان شاہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کو ان آبائی قبرستان مقبرو شریف میں سپردخاک کیا جائے گا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کے بڑے فرزند سید نوید قمر بیرونی ملک کے دورے پر گئے ہوئے ہیں ان کی واپسی پر ہی ٹائم کا اعلان کیا جائے گا۔
تازہ ترین