• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بزنس مین کا فلم ریلیز نہ کرنے کیلئے کرن جوہر کیلئے 320کروڑ کا چیک

ممبئی(جنگ ڈیسک) کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کی اس دیوالی پر ریلیز کے حوالے سے مشکلات ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ختم ہوتی نظر آرہی ہیں تاہم اس فیصلے سے قبل پاکستانی فنکار کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے کرن جوہر کو کا فی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاسی جماعتوں کے علاوہ سوسائٹی کا ایک چھوٹا حصہ فواد خان کی فلم میں موجودگی کی وجہ سے فلم دیکھنے کے حق میں نہیں ہے۔ ایسا ہی ایک شخص کرن کے چیمہ نامی بزنس مین ہے۔ کرن کے چیمہ نے کرن جوہر کو ایک خط بھیجا ہے جس میں کہا ہے کہ فواد خان کی وجہ سے فلم نہیں دیکھنا چاہتے اور خط کے ساتھ اس نے فلم کے ٹکٹس کی320کروڑ مالیت کا ایک چیک بھی بھیجا، تاکہ کرن جوہر کو مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تازہ ترین