• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمیٰ ہائیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر بدتمیزی کا الزام لگا دیا

لاس اینجلس (ایجنسیاں)ہولی وڈ کی خوبرو اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ پر بدتمیز ی کا الزام لگا دیا۔ ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے الزام لگایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوست سے میرا نمبر لیا اورمجھے فون کر کے ملنے کی دعوت دی جس پر میں نے انکار کردیا تو ڈونلڈ نے مجھے ہراساں کیا ۔ سلمیٰ ہائیک نے کہا کہ منع کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ غصے میں آ گئے اور ایک اخبار کو انٹرویو میں میرے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے اور کہا کہ سلمیٰ ہائیک کو چھوٹے قد کی وجہ سے اپنے قابل نہیں سمجھتا۔
تازہ ترین