• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فن و ثقافت کے اداروں کو ہر طرح کے دبائو سے آزاد ہو نا چاہئے،مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی کے رکن شیخ راشد عالم کی جانب سے آرٹس کونسل کے ممبران کے اعزاز میں ایک استقبالہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ،تقریب میں اعجاز احمد فاروقی ، پروفیسر سحر انصاری ، محمد احمد شاہ ،کراچی چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرشیم فرپو،سینیٹر عبدالحسیب خان ، آل پاکستان میمن فیڈریشن کے صدرعزیز میمن، اداکارہ عائشہ خان،پروفیسرہارون رشید، سمیت ممبران آرٹس کونسل کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کراچی ،پاکستان کا ہی نہیں اب دنیا کاایک فعال ترین ادارہ بن چکا ہے،،ثقافت وکلچر کسی کی جاگیر نہیں اس کے ادارےآزاد ہونے چاہئیں، 9 سالوں میںمتواتر عالمی اُردو کانفر نسیں ، میوزک فیسٹیولز،غزل فیسٹیولز، یوتھ فیسٹیولز، جنو بی ایشیا امن کانفر نس،سنجیدہ تھیٹر کا آغاز،رمضان کے حوالے سے نعت اورحُسن قرا ت کے مقابلے،سیرت نبوی ﷺ پر تقریری مقابلے اور کوئز مقابلے اور نوجوانوں کے لئے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد،شاعروں اور ادیبوں کی کتابوں کی اشاعت، آرٹس کونسل کا اپنے جریدے”اژرنگ“ کا آغاز، آرٹسٹوں، شاعروں اور ادیبوں کی مالی اعانت بھی باعزت طریقے سے کی جارہی ہے۔ آرٹس کونسل کی عمارت کوآرٹس کونسل کے منشور اور منشاءکے مطابق استعمال کر نے میں کا میابی بھی آرٹس کونسل کی موجودہ کابینہ کا اعزاز ہے ۔آرٹس کو نسل کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے محمد احمد شاہ کا کہنا تھا کہ نئی عمارت کے بیسمنٹ میںتھیٹر، میوزک اکیڈمی،گراو نڈ فلور پر ایک نیاءاے سی آڈیٹوریم ،کتابوں اور آڈیوویڈیو کی ایک بڑی لائبریری کے علاوہ آڈیو اسٹوڈیو، دو نئی بڑی گیلریاں،کانفرنس ہال اور پچیس فٹ بلند نئے اسٹوڈیوزتعمیر کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین