• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری کلنٹن کے جیتنے کا امکان 95 فی صد ہیں، رپورٹ

واشنگٹن(جنگ نیوز) ہیلری کلنٹن کو الیکٹرول کالج میں مسلسل برتری حاصل ہے، امریکا کے اسٹیٹ آف دی نیشن پراجیکٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر اس ہفتے انتخابات ہوتے ہیں تو  ہیلری کلنٹن کے جیتنے کا امکان 95 فی صد ہیں، دوسری جانب  ری پبلیکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیداور ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب ہونے کی صورت میں اپنے پہلے ایک سو دن کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جس میں درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے امریکیوں کے ٹیکس میں 35 فی صد چھوٹ دینے کی تجویز پیش اور پہلے 100روز میں انتظامی صفائی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹرمپ نے یہ بھی وعدہ کیا ہے کہ وہ کانگریس کے ارکان کے عہدے کی معیاد کی حد کو محدود کر دیں گے ، وفاقی ملازمتوں کی بھرتیوں کو منجمد اور وفاقی ضابطوں کی تعداد گھٹا دیں گے۔ انہوں  نے ان خیالات کا اظہار ریاست پنسلوینیا کے تاریخی اہمیت کے قصبے گیٹس برگ میں کیا۔امریکا میں صدارتی انتخابات 8 نومبر کو ہو رہے ہیں  جب کہ  رائے عامہ کے جائزے یہ دکھا رہے ہیں کہ وہ  ٹرمپ اپنی ڈیموکریٹ حریف ہیلری کلنٹن سے پیچھے ہیں۔ریٹل کلیئر پالیٹکس کے مطابق ہیلری  کو قومی سطح پر اور ان ریاستوں میں جہاں سخت مقابلہ متوقع ہے، ٹرمپ پر چھ پوانٹس سے زیادہ کی برتری حاصل ہے۔ جبکہ  اسٹیٹ آف دی نیشن پراجیکٹ کے جاری کردہ نتائج سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے۔
تازہ ترین