• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ٹوکیو( جنگ نیوز)جاپان میں 2 بم دھماکوںمیں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگیا ،جاپان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے اتوار کو  مقامی وقت کے وقت دن ساڑھے 11 بجے دارالحکومت ٹوکیو سے ایک سو کلومیٹر شمال میں واقع شہر اٹسنومیا  میں  ہوئے،جاپان کے شہر اٹسنومیا میں یکے بعد دیگر ہونے والے دو دھماکوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے،ولیس کے مطابق پہلا دھماکا ایک پارک میں ہوا جبکہ اس کی تھوڑی دیر کے بعد قریب ہی واقع ایک اور پارک میں دوسرا دھماکا ہوا،تا حال یہ معلوم نہیں ہو سکا ،مقامی نیوز سروس کا کہنا ہے کہ پولیس کو  اطلاع ملی کہ ایک دھماکے کے آواز سنائی دینے کے بعد ایک شخص کو آگ کے شعلوں میں لپٹا دیکھا گیا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو اسے وہاں پارک میں ایک جھلسی ہوئی لاش ملی،اس واقعہ سےتھوڑی دیر قبل ایک پارکنگ ایریا میں کار کو آگ لگ گئی تھی تاہم بتایا گیا ہے اس کی وجہ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔
تازہ ترین