• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی فلاحی ادارے روٹری انٹرنیشنل نے کوکا۔کولا پاکستان کو 'ذمہ دار کاروبار روٹری پارٹنر ایوارڈ ' (Rotary Responsible Business Partner)کے لئے منتخب کرلیا ہے۔ یہ ایوارڈ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی روٹری مہم میں تعاون کے اعتراف میں نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کی عمارت میں روٹری ڈے پر دیا جائے گا۔ کوکا۔کولا پاکستان اس اعزاز کو پانے والے ان دو اداروں میں شامل ہے جنہیں دنیا بھر کے 20 اداروں میں سے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کوئی کمپنی پہلی بار اس ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئی ہے۔ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں روٹری ڈے کا انعقاد سال میں ایک بار ہوتا ہے۔
تازہ ترین