• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آدم جی پیپر اینڈ بورڈملز کی اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹی کی اجازت دی جائے‘ زین الابرار

پشاور(لیڈی رپورٹر)نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ایک سیاسی رہنما اپنی سیاست چمکانے کیلئے غلط بیانات اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے کمپنی کی ساکھ کو کافی نقصان پہنچا ہے،منفی قسم کے بیانات سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو شدید تحفظات لاحق ہیں لہذا اس قسم کے بیانات کو روکا جائے۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں عادل انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر زینُ الا ابرار کا کہنا تھا کہ آدم جی پیپر اینڈ بورڈ ملز جو کہ بڑا صنعتی کارخانہ تھا لیکن کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر بند ہواجس کےبعد پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عام نیلامی کی گئی اور بولی کے عوض پشاور ہائیکورٹ نے 1995ء میں عادل انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کو سابقہ آدم جی پیپر اینڈ بورڈ ملز بمعہ تمام اثاثہ جات فروخت کردی اور باقادہ عادل انٹرنیشنل کے نام پر سیل سرٹیفیکٹ جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے متعد بار کارخانے کو چلانے کی کوشش کی لیکن مسلسل نقصان ہوتا رہا،مشینری اس قابل ہی نہ تھی کہ کارخانہ چل سکے لہذا عدالتی حکم پر تمام مشینری سکریپ ریٹ پر بیچنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اعلامیہ کے ذریعے ہائوسنگ سوسائٹی کو از خود انڈرسٹری کا درجہ دیا جس کا اعلامیہ لا ڈیپارٹمنٹ سے جاری کیا گیا،عادل انٹرنیشنل کی طرف سے متعلقہ محکمہ کو کئی بار درخواست بسلسلہ ہائوسنگ سوسائٹی دی گئی تھی جس پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دیا اور اعلامیہ جاری کردیا۔
تازہ ترین