• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور ، ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور بچے سمیت 5 افراد زخمی

خیرپور (بیورو رپورٹ ) خیرپور لاڑکانہ روڈ اور کوٹ ڈیجی میں دو ٹریفک حادثات میں میاں بیوی اور معصوم بچے سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔ پہلا حادثہ خیرپور لاڑکانہ روڈ پر ہوا جہاں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور کار میں سوار سید گلزار شاہ اور ان کی بیوی سمیت 4افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو گمبٹ اور لاڑکانہ کی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ پولیس نے کار ڈرائیور رانو سہتو کو حراست میں لیکر کار سرکاری تحویل میں لے لی ہے جبکہ دوسرا حادثہ کوٹ ڈیجی میں ہوا جہاں موٹر سائیکل کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جنسار ولد محمد ایوب شر شدید زخمی ہو گیا بچہ روڈ کراس کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل اس سے ٹکرا گئی بعدازاں اس کو بے ہوشی کی حالت میں مقامی اسپتال پہنچایا گیا۔
تازہ ترین