• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرپور، بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

نصرپور(نامہ نگار) مٹیاری فیڈر ون کے لائن سپر نٹنڈنٹ کے خلاف علاقہ مکینوں نے واحد سعید، گل حسن اور دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے سخت احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہ مٹیاری فیڈر ون کے لائن سپر نٹنڈنٹ سمیت دیگر اہلکار صارفین کو پریشان کررہے ہیں اور انہوں نے فارسی فارم، گاؤں غازی خان ساہوال، جمعہ خان بلوچ، اللہ جڑیو ساہوال، خداڈنو شاہ، لال محمد بھٹی اور دیگر گاؤں کی بجلی کاٹ دی ہے انہوں نے الزام لگایا کہ متعلقہ عملہ بجلی بحالی کے لئے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔ انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ مسئلہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین