• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتی احکامات کے مطابق شہر میں تجاوزات کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

گڑھی خیرو(نامہ نگار) مختارکار کی زیرصدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق شہر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق مختارکار گڑھی خیرو عبدالمالک کھوسو کی زیر نگرانی ریونیو آفس میں اہم اجلاس ہوا جس میں ٹی ایم اے، ریونیو اور پولیس سمیت مختلف محکموں کے افسران، شہری اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختارکار گڑھی خیرو عبدالمالک کھوسو نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حالیہ احکامات کے مطابق صوبے بھر کے متعدد شہروں کی طرح گڑھی خیرو میں بھی شہر کی اہم سڑکوں اور بازاروں میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں شہریوں کو ایک ہفتے کا قانونی نوٹس دیا جائیگا اس کے باوجود تعمیل نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرکے تجاوزات کا خاتمہ کرکے شہر کو صاف ستھرا بنایا جائیگا۔ اس ضمن میں انہوں نے شہریوں سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے۔
تازہ ترین